سالانہ لولوسر پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا،فائنل 31اکتوبرکو کھیلا جائیگا

ٹورنامنٹ میں گیارہ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے،انٹر نیشنل لیڈیز ٹیم بھی شامل ہے

منگل 26 اکتوبر 2021 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سالانہ لولوسر پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا۔ اس سال اس ٹورنامنٹ میں ایک انٹرنیشنل لیڈیز ٹیم بھی شامل ہے۔اس موقع پر لاہور پولو کلب میں پریس کانفرنس ہوئی جس میں صدر لاہور پولو کلب عمر صادق، سی او او لولوسر فواد شاہ، سی ای او پنک ربن عمر آفتاب، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز آغا مرتضی علی خان، آغانجیب رضا، پاکستانی خواتین، امریکہ، آسٹریلیا، فرانس سے آئی ہوئی خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور پولو کلب عمر صادق کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں گیارہ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پانچ ٹیموں میں جبکہ چار پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی دیگر ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ہفتہ کو پاکستانی اور انٹرنیشنل خواتین کے درمیان ایگزی بیشن میچ بھی کھیلا جائے گا۔

انہوں نے لولوسر، پنک پولو، ہیپی کائو چیز اور دیگر سپانسرز کا اس کاز کو سپانسر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آغا مرتضی علی خان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب ہر سال انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لاتا ہے اس سے ہم نے خواتین پولو کھلاڑیوں کو اپنے ملک بلایا ہے۔ سی ای او پنک ربن عمر آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کا چھاتی کے کینسر سے متعلق ہسپتال مکمل ہو گیا ہے اور جلد آپریشنل ہو جائے گا۔

پولو کے ذریعے ہم بریسٹ کینسر سے بچائو کے متعلق آگاہی دینا ہے۔ سی او او لولو سر فواد شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی اس کاز کو سپانسر کیا اور لاہور پولو کلب کے ساتھ مل کر اس سال بھی اس نیکی کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں چیلسیا میسنگر،جینیفر ولیمز، گریز کیرسز، کیرن کیرس اور دیگر شامل ہیں۔ پول اے میں ٹوٹل نیوٹریشن، بلیک ہارس پینٹس، ذکی فارمز، نور پور، کونٹری پول بی میں نگینہ گروپ، گارڈ گروپ، ریمنگٹن فارما، حبیب میٹرولائنز، ایئرلنک ایگلز اور ذیڈ ایس پولو شامل ہیں۔ پورا ہفتہ لیگ میچز ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 20:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :