ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

گرین شرٹس اپنے میدان ویران ہونے اور ورلڈکپ کی تیاریاں متاثر کرنے پر نیوزی لینڈ سے سخت ناراض ہیں، اب انھیں حساب برابر کرنے کا اچھا موقع مل گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 18:35

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 رائونڈ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس کا انتخاب ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ، سپر 12 مرحلے کے گروپ ون میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں موجود ہیں جبکہ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھی رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی نممبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، شیخ زید سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل تھیں۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہوگا جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم 5 اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے 10 اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نممبیا کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 18:35:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :