بیٹے کو کہا تھا کہ بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دے،والد شاہین آفریدی

قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح ملی ہے ،ایاز خان

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے بھارت کے خلاف پاکستانی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کو کہا تھا بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دے،قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح ملی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے کو بھارت کے خلاف ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور بھارت کے خلاف میچ سے 5 گھنٹے قبل بیٹے کو فون کرکے کہا تھا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن بھارت کے خلاف ایسا کھیلنا ہے کہ دنیا داد دے اور شاہین نے وہ کردکھایا۔

شاہین کے والد نے اپنے انٹرویو میں بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹپس دیتے ہیں۔ایاز خان نے شاہین کے نام پیغام میں کہا کہ میری نصیحت ہے شاہین بہتر اخلاقی رویہ اپنائیں اور جذبات پر قابو پائیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 00:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :