سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان بھی بول پڑے

ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے،شعیب اختر ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے : ڈاکٹر نعمان نیاز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 اکتوبر 2021 11:46

سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان بھی بول پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اکتوبر 2021ء ) سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا۔

شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔ پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔ اب سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نعمان نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک سٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں‘۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 11:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :