’گراؤنڈ کا چکر لگائیں، نہیں دردو شریف پڑھو‘، بھارت کیخلاف جیت پر کھلاڑیوں کی گفتگو وائرل

ٹیم کو درود شریف پڑھنے کی تلقین کپتان بابراعظم کی جانب سے کی گئی: سوشل میڈیا صارف کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 اکتوبر 2021 12:48

’گراؤنڈ کا چکر لگائیں، نہیں دردو شریف پڑھو‘، بھارت کیخلاف جیت پر کھلاڑیوں کی گفتگو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شاندار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شائقینِ کرکٹ تاحال بھارت کے خلاف حاصل ہونے والی جیت کو بھلا نہیں سکے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹی۔ یہ ویڈیو بھارت کیخلاف 10 وکٹوں سے کامیابی کے بعد گراؤنڈ میں بنائی گئی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی خوشی کا والہانہ اظہار کررہے ہیں تاہم خوشی کے درمیان ان کی گفتگو پر صارفین تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ لیگ سپنر شاداب خان بابراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’سکپر گراؤنڈ کا چکر لگانا ہے‘، اتنے میں پیچھے سے کوئی کھلاڑی کہتا ہے کہ ’دائرہ بناؤ اور سب جمع ہوجاؤ‘۔

(جاری ہے)

پھر پیچھے سے آواز آتی ہے کہ ’درود شریف پڑھو، درود شریف پڑھو‘۔ اس موقع پر ٹیم کی جیت پر ایک قومی کرکٹر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی بھی آواز لگائی‘۔

فیس بک پر یہ ویڈیو زیبی خالد نامی صارف نے شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو درود شریف پڑھنے کی تلقین کپتان بابراعظم کی جانب سے کی گئی، ساتھ ہی بابر نے یہ بھی کہا کہ ’پہلے بتا رہا ہوں کوئی کچھ نہ کرے، ورلڈکپ جیتیں گے تو سارے کام کریں گے، بہت میچ پڑے ہیں‘۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بابراعظم کی کپتانی کو سراہا جارہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اگر کپتان کا یہ ہی رویہ رہا تو وہ وقت دور نہیں جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان آئے گا۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 12:48:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :