نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی ،قومی کرکٹرز آصف علی نے الحمد اللہ لکھ کر پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز آصف علی نے الحمد اللہ لکھ کر پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جوگزشتہ روز ہونے والیپاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران لی گئیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر اٴْس وقت کی ہے جب ٹیم کے مشکل وقت میں آصف علی نے زبردست چھکا مارا تھا ،اگلی تصویر اٴْنہوں نے گزشتہ روز کے میچ میں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کرکٹر حارث رؤف کے ساتھ شیئر کی۔آصف علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللّہ لکھا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کی پوسٹ دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ بھی اپنی پرفارمنس پر بیحد خوش ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 15:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :