بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے میچ کے کامیابی کے بعد ’پرفیکٹ سیلفی نمبر دو‘ شیئر کردی ، ٹیم کی کارکردگی کی تعریف

ہماری ٹیم نے ایک بہترین ٹیم کے خلاف بولنگ ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان کا بیان

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے میچ کے کامیابی کے بعد ’پرفیکٹ سیلفی نمبر دو‘ شیئر کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، دوسری جیت بھی ہماری ہوئی، بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ایک بہترین ٹیم کے خلاف بولنگ ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے جبکہ نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 15:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :