نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی، قومی ٹیم نے اپنی جیت سیکورٹی فورسز کے نام کر دی

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان ٹیم میں موجود آل رائونڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پاکستان سیکورٹی فورسز کے نام کردی۔

(جاری ہے)

میچ جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ٹیم سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیم جیت سیکورٹی فورسز کے نام کرتی ہے،ٹرافی کے لئے کھلاڑی سخت محنت جاری رکھیں۔ پاکستان زندہ باد۔محمد حفیظ کی ٹوئٹ کو لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس کے ذریعے ٹیم کو جیت پر مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 8 گیندوں قبل ہی 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 15:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :