شاباش ٹیم پاکستان! اسی طرح نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں، شاہد آفریدی کا نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاباش ٹیم پاکستان، اس طرح ہی نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے بعد نیوزی لینڈ سے میچ کی فتح پر شاہد آفریدی نے پاکستان کی پوری ٹیم کو ایک جیت ملنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو مبارک باد کے شاباش دیتا ہوں، اس طرح ہی نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔پاکستان نے ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 میں پہلے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 15:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :