ہماری جیت بالکل’ سیکیور‘ تھی :عماد وسیم

آل رائونڈر نے میچ کے بعد لی گئی سیلفی بھی شیئر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 اکتوبر 2021 15:48

ہماری جیت بالکل’ سیکیور‘ تھی :عماد وسیم
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اکتوبر 2021ء ) قومی کرکٹر عماد وسیم بھی سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان سے اچانک سیریز ملتوی کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست دینے کے بعد ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں ’سیکیور‘ کا لفظ استعمال کرکے انہوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

32 سالہ عماد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری جیت بالکل ’سیکیور‘ تھی، ساتھ انہوں نے میچ کے بعد لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر قوم کی خوشی دوبالا کردی، گرین شرٹس کی کامیابی کے ساتھ ہی پورا ملک فائرنگ، پٹاخوں اور آتش بازی سے گونج اٹھا۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 15:48:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :