علی ظفرجیت کے بعد کیویز کی پاکستان آمد کیلئے پرامید

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:13

علی ظفرجیت کے بعد کیویز کی پاکستان آمد کیلئے پرامید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد کیویز کے دوبارہ پاکستان آنے کیلئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اور میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پیغام دیا کہ ’ آپ نے زبردست کھیلا ، اور وہ نیوزی لینڈ کو پاکستان میں دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں‘۔اپنے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ ’ ایک بار پھر پاکستان کی ٹیم کو مبارک ہو ‘۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 18:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :