پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی ودیگر سے ملاقات

فٹبال وہ واحد آؤٹ ڈور گیم ہے جس کے مداح اور کھلاڑی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، شعیب احمد ملک

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو سے پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ سید ناصر اسماعیل اور سابق فٹبالر فرخ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی.

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ سید ناصر اسماعیل نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کو بتایا کہ وہ فٹبال میں دنیا میں پاکستان کا مقام پیدا کرنیکی کوشش میں مصروف ہیں اور کوشاں ہیں کہ جس طرح کرکٹ،ہاکی، اسکاؤئش، اسنوکر میں دنیا میں اپنا مقام بنایا اسی طرح فٹبال میں بھی نام پیدا کرے اس حوالے سے بلدیہ شرقی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ فٹبال کے فروغ کیلئے گراؤنڈز فراہم کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے بلدیہ شرقی اپنا کردار ادا کرے گی اور کوشش کریں گے کہ فٹبال کے شوقین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے گراؤنڈز فراہم کئے جائیں، فٹبال دنیا کا واحد آؤٹ ڈور گیم ہے جس کے مداح اور کھیلنے والے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور خواہش مند ہیں کہ پاکستان بھی اس کھیل میں اپنا بلند مقام پیدا کرے اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹرپارکس توقیر عباس سے گراؤنڈز کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں. پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اور سابق فٹبالر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی فٹبال کے فروغ کے حوالے سے ذاتی دلچسپی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے ہی دیگر ادارے بھی فٹبال کو سپورٹ فراہم کریں تو پاکستان فٹبال کے حوالے سے دنیا میں جلد ہی بلند مقام حاصل کرلے گا.
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 23:47:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :