عامر اور ہربھجن کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:16

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہوگئی۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی بھارت کو تاریخی شکست سے دوچارکیا، پھر کیا تھا، محمد عامر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان ٹوئٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پہلے عامر نے ہربھجن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا 'وہ پوچھنا تھا پاجی نے اپنا ٹی وی تو نہیں توڑا '۔جواب میں ہربھجن نے عامرکی گیند پر چھکا لگانے کی وڈیو شیئر کی اور لکھا کہ 'یہ چھکے کی لینڈنگ تمھارے گھر کے ٹی وی پرتو نہیں ہوئی تھی ‘۔اس پر محمد عامر کا جواب آیا ’ آپ کی بولنگ دیکھ رہا تھا جب شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگائے تھے۔‘ہربھجن نے پھر جواب دیتے ہوئے عامر کو فکسنگ کے طعنے دینا شروع کردیے۔پھرعامر نے لکھا 'لگتا ہے پاجی کو برا لگ گیا، بھاگو بھاگو لالا آیا ہے۔‘اس کے بعد بھی ہر بھجن اور عامر کے درمیان لفظی گولا باری جاری رہی۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 00:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :