گورنمنٹ گرلز مڈل سکولز سپورٹس گالا شروع ہوگئی

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر پشاور سمینہ غنی نے گورنمنٹ گرلز گایڈ ڈبگری پشاور میں سپورٹس گالہ کا افتتاح کر دیا ،جس میں پشاور کے تمام مڈل سکولز کی طلبات اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگی ،ان گیمزمیں ٹیبل ٹینس ،اتھلیٹکس بیڈ مینٹن ۔ریس جیولن سمیت ک مختلف گیمزمیں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ای او مس سمینہ غنی نے کروناکے بعد شروع ھونے والے سپوڑس گالہ میں طلبات کی کثیر تعداد میں حصہ لینا اور سپورٹس کمیٹی کے انچارج مس بلقیس سپورٹس انچارج عزرہ ممبر شہنیلہ سمیت سپورٹس ممبران کی اس محنت کو سراہا اس موقع پر اساتزہ سمیت کثیر تعداد میں طلبات موجود تھے۔افتتاحی روز بیڈمنٹن مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول زریاب نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈھکی نے دوسری اور گرلز مڈل سکول گلبہار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 29/10/2021 - 00:05:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :