ہربھجن سنگھ نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر قرار دیدیا

انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک سٹائل سے میچ کو ختم کیا: سابق بھارتی کرکٹر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 اکتوبر 2021 11:46

ہربھجن سنگھ نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر قرار دیدیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30 اکتوبر 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔‘ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک سٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔

انہوں نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر بھی قرار دیا‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔ افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25 رنز بھی کرنے ہوئے تو بنا لیں گے۔                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 30/10/2021 - 11:46:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :