بائونس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال چمپئن بن گئی

کراچی کے تمام اضلاع میں باسکٹ بال کورٹ تعمیر کیا جائے ،شاہدہ پروین کیانی کا وزیر اعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ

پیر 1 نومبر 2021 14:47

بائونس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال چمپئن بن گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2021ء) کراچی ایسٹ کی معروف بائونس کلب نے قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال چمپئن بن گئی ۔انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی میں سینکڑو ں شائقین کی موجوودگی میںکھیلا گیا فائنل معرکہ کمشنر کراچی کپ کی چمپئن بائونس باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عیسیٰ لیب ٹرافی چمپئن عسکری الفاذ کو 41کے مقابلے میں 51 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر قائد ملت باسکٹ بال ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

فاتح کلب کی جانب سے محسن ریاض 18،عمار شموئیل 14،اور عثمان بشیر نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 15،سید بختیار اور عصام طحہٰ نے 10ں10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے فائنل میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری ظفر اقبال ،اشرف یحییٰ اور غلام محمد سنیئر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،زاہد ملک اور نعیم احمد تھے ۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتام پر منعقدہ پر وقار اختتامی تقریب میں کھیلوں کی معروف سرپرست شاہدہ پروین کیانی نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے،محسن ریاض کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور سعد صلاح الدین کو اُبھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،کشمیر رہنماء فرزندکشمیر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،آصف عمران چوہدری ، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سینسی عبدالحمید ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،اسپورٹس جرنلسٹ منیر احمد بھٹی ،طارق اسلم ،سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ ، سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے فرخ بلال ،اور اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات اور سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شاہد پروین کیانی نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ نوجوان قائد ملت کے ویژن کو مشل راہ بنا ئیں ،ایمان اتحاد اور تنظیم ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ہمیں وطن کی ترقی کے لئے با نیان پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانا ہوگا اور وطن عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنا ہوگا شاہدہ پروین کیانی نے کہا کہ دھرتی مہران کے نوجوان خوش نصیب ہیں کے انہیں متحرک وزیر اعلیٰ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ملا ہے جو صوبہ سندھ اور شہر قائد کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ کھیل کے میدانوں کو آباد کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے اپنا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہیں انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ایڈمنسٹر یٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی کے تمام اضلاع میں باسکٹ بال کورٹ تعمیر کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوان اس بین الاقوامی کھیل میں اپنے ٹیلنٹ کو متعارف کراسکیں اور دنیا میں سندھ ،کراچی اور اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں شاہدہ پروین نے کہاکہ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں حکومتی سطح پر کھیلے کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں انہوںنے قائد ملت کے نام سے منسوب شاندار ایونٹ کے انعقاد پر عثمان کلب اور KBBAکو مبارکباد دی اس موقع پر کشمیری رہنماء غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے اعلان کیا آئندہ بانیان پاکستان اور شہداء پاک افواج کے نام سے منسوب نہ صرف باسکٹ بال بلکہ ریگر کھیلوں کے مقابلوں کو میری لاء فرم مکمل اسپانسر کرے گی اس موقع پر منتظم ٹورنامنٹ KBBAکے صدر غلام محمد خان نے شہر قائد میں فروغ کھیل میں تعاون پر شاہدہ پروین کیانی اور غلام عباس جمال ایڈوکیٹ لاء فرم سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر انہوںنے سندھ حکومت اور یاڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوںنے تعمیر و ترقی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں غلام محمد خان اس موقع پر اسپورٹس سیکریٹری سندھ اختر عنایت بھرگڑی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

وقت اشاعت : 01/11/2021 - 14:47:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :