ویرات کوہلی کی کین ولیمسن کے سامنے جھکنے کی تصویر وائرل

بھارتی صارفین کی کوہلی کی کپتانی پر شدید تنقید، ولیمسن کی کپتانی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 نومبر 2021 14:43

ویرات کوہلی کی کین ولیمسن کے سامنے جھکنے کی تصویر وائرل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم نومبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ دورانِ میچ کئی یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں سے ایک تصویر نے صارفین کی خوب توجہ سمیٹی۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دلچسپ تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کین ولیمسن کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں ولیمسن کوہلی کے ماتھے پر ہاتھ لگا رہے ہیں جب کہ ویرات کے چہرے کے تاثرات کافی دلچسپ ہیں، دوسری جانب کیوی کپتان مسکرا رہے ہیں۔
ای ایس پی این کی جانب سے اپنی پوسٹ میں صارفین سے سوال کیا گیا کہ کین ولیمسن اس وقت کوہلی کو کیا کہہ رہے ہیں؟۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے پوسٹ پر اپنے تبصرے پیش کیے اور ویرات کوہلی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کین ولیمسن کی کپتانی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
                                                                                                                   
وقت اشاعت : 01/11/2021 - 14:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :