وقار یونس نے افتخار احمد اور شعیب ملک کو ہم عمر قرار دیدیا

افتخار احمد کی عمر تو شاید شعیب ملک کے برابر ہی ہے :سابق بائولنگ کوچ، پروگرام میں موجود وسیم اکرم، مصباح الحق اور وہاب ریاض اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 نومبر 2021 15:50

وقار یونس نے افتخار احمد اور شعیب ملک کو ہم عمر قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم نومبر 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ وقار یونس نے کرکٹر افتخار احمد کو شعیب ملک کا ہم عمر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان فخر عالم نے ایک شائق کا سوال مبصرین کے پینل کے سامنے رکھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کے خیال میں افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، کامران غلام اور سعود شکیل میں سے کون ان کا خلا پر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جواب میں وقار یونس نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد کی عمر تو شاید شعیب ملک کے برابر ہی ہے۔

سابق کپتان نے بڑے معصومانہ انداز میں یہ بات کی جس پر پروگرام میں موجود وسیم اکرم، مصباح الحق اور وہاب ریاض اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے، وقار یونس نے بعد ازاں کہا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ 29 سال کے ہیں، بہرحال میرا خیال ہے کہ اگر کوئی اتنا فٹ ہے کہ پرفارم کرسکے تو اس کو کھیلنا چاہیے اور مصباح الحق اس کی ایک جیتی جاگتی مثال ہیں۔ 
                                                                                                             
وقت اشاعت : 01/11/2021 - 15:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :