پروگرام کے دوران بریک میں وسیم اکرم اور وقاریونس کی ایک دوسرے کو ’جگتیں‘

میں4انگلیوں کیساتھ اور کر بھی کیا سکتاہوں:وقار یونس، تم کسی کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ5 منٹ میں آیا:وسیم اکرم،میں تو کسی کو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ 10 منٹ ٹھہرجا میں آیا:وقار یونس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 نومبر 2021 11:51

پروگرام کے دوران بریک میں وسیم اکرم اور وقاریونس کی ایک دوسرے کو ’جگتیں‘
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں ٹیلی ویژن پر چینلز خصوصی سپورٹس پروگرام کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی تبصرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں وقفے کے دوران کی جانے والی گفتگو اور مزاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان فخر عالم ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم ، مصباح الحق ، وقاریونس اور وہاب ریاض ایک چھوٹی سے گیند ٹیبل پر مارتے ہوئے ایک دوسرے کی جانب پھینک رہے ہیں اور کیچ کر رہے ہیں ، جب وسیم اکرم گیند وقار یونس کی طرف پھینکتے ہیں تو وقار یونس کے ہاتھ سے گیند نکل کر پیچھے جا گرتی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ وقار یونس کے بائیں ہاتھ کی صرف انگلیاں 4 ہیں ۔

(جاری ہے)

وقار یونس گیند ہاتھ سے نکل جانے پر مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”اب میں 4 انگلیوں کے ساتھ اور کر بھی کیا سکتاہوں“۔ وسیم اکرم5 انگلیاں دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”تم تو کسی کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ 5 منٹ ٹھہریں میں آیا“۔ وسیم اکرم کی یہ بات سن کر پروگرام میں زور دار قہقہ لگتا ہے اور سارے ہنس پڑتے ہیں ، وقار یونس اس مکالمے کو مزید طول دیتے ہوئے کہا کہ ”میں تو کسی کو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ 10 منٹ ٹھہر جا میں آیا“۔

اس ساری گفتگو سے محظوظ ہونے والے مصباح الحق بھی اینٹری مارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ایک مرتبہ میچ کے دوران بڑی سنجیدہ اور اہم میٹنگ ہو رہی تھی تو وقار ہاتھوں کا اشارہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ 10 آئوٹ کرنے ہیں جس پر معصومیت میں بیٹھے سعید اجمل نے نیچے منہ کرتے ہوئے شائستہ انداز میں کہا کہ ” پائن یہ 9 انگلیاں ہیں“۔
وقت اشاعت : 02/11/2021 - 11:51:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :