ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، محمد رضوان نے کیریئر کا پہلا میڈن اوور کھیلا

پاکستان کا نممبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف،بابراعظم اور رضوان کی شاندار بلے بازی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 نومبر 2021 20:53

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، محمد رضوان نے کیریئر کا پہلا میڈن اوور کھیلا
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2021ء ) ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا، یہ محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں پہلا میڈن اوور کھیلا۔

نمیبیا کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 10 اوورز کے بعد دونوں بلے بازوں نے 2 اوورز میں ایک رن دینے والے ٹرمپل مین کے تیسرے اوور میں 18رنز بٹورے۔پاکستانی اوپنرز نے ایک اور مرتبہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم 113 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی اننگز کھیلی۔فخر زمان کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وکٹوں کے عقب میں زین گرین نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین رخصت کردیا۔ اس سے قبل نمیبیا کے کپتان جیرہارڈ ایراسمس نے بابر اعظم کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ تینوں میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ نمیبیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور آج کے میچ میں فتح پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دے گی۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان پر مشتمل ہے جب کہ نمیبیا کی ٹیم میں جیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، مائیکل وین لینگین، جے جے اسمٹ، جین فریلنک، اسٹیفن بارڈ، جین نیکول لوفٹی ایٹون، روبن ٹرمپیل مین، بین شکنگو شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/11/2021 - 20:53:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :