محمد رضوان نے بھی کوہلی سے ایک اعزاز چھین لیا
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے والوں میں بہترین ایوریج میں رضوان کا پہلا نمبر
ذیشان مہتاب منگل 2 نومبر 2021 21:32
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد محمد رضوان نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اعزاز چھین لیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔
محمد رضوان 79 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔
اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے والوں کے بہترین ایوریج میں رضوان کا پہلا نمبر ہے۔
نمیبیا کے خلاف اننگز کے بعد رضوان کی کیریئر ایورج 52.66 ہوگئی ہے۔ بھارت کے ویرات کوہلی کی بیٹنگ ایوریج 52.01 ہے۔
کیریئر میں کم از کم ہزار رنز بنانے والوں میں سب سے بہتر اوسط کے مالک اب محمد رضوان بن گئے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 02/11/2021 - 21:32:41
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی
-
باربورا کریجکووا اور ان کی جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ ڈبلیو ٹی اے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی