قومی ٹیم کے کھلاڑی نمیبیا کی ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

قومی ٹیم کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملے اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی، سیلفی بھی بنائی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 نومبر 2021 13:00

قومی ٹیم کے کھلاڑی نمیبیا کی ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 نومبر 2021ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم کی جانب سے ایسا اقدام کیا گیا جسے جان کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئی جہاں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے نمیبیا کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی آفیشل بھی ٹیم کے ہمراہ ڈریسنگ روم آئے اور نمیبیا کو سپر 12 تک پہنچنے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر سراہا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملے اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی جبکہ سیلفی بھی بنائی گئی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نمیبیا نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلد کپ کیلئے مین رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،گروپ 2 میں شامل نمیبیا پوائنٹس ٹیبل پر 3 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 03/11/2021 - 13:00:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :