نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ

بدھ 3 نومبر 2021 14:42

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسسٹنٹ کوچ نمیبیا ایلبی مورکل نے نمیبیا کے چینجنگ روم کا دورہ کرنے پر پاکستان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ایلبی مورکل نے کہا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔
وقت اشاعت : 03/11/2021 - 14:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :