ٹی -20 ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

بدھ 3 نومبر 2021 15:58

ٹی -20 ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2021ء) آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوٹزر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے  میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کیوی ٹیم نے اس سے قبل  بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

                  نیوزی لینڈ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی بھارت کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔                سکاٹ لینڈ کی ٹیم سپر 12 مرحلے میں اپنے کھیلے دو نوں میچز ہار چکی ہے۔سکاٹ لینڈ نے زخمی فاسٹ بائولر جوش ڈیوی  کی جگہ الاسڈیر ایونز کو ٹیم میں شامل کیا  ہے۔                  پاکستان کی ٹیم گروپ 2 میں تاحال ناقابل شکست ہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے کھیلے گئے چار میچوں میں فتح حاصل کرنے کے بعد  پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا  ہے۔آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں                                                  سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی قیادت  کائل کوٹزر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  جارج منسی، میتھیو کراس (وکٹ کیپر)، رچی بیرنگٹن، کالم میکلوڈ، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، صفیان شریف، الاسڈیر ایونز اور بریڈ وہیل شامل ہیں۔

                  نیوزی لینڈٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل،  ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور  ایش سودھی شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں               بنگلہ دیش کے احسن رضا  اور جنوبی افریقا کے ماریس ایراسمس میچ ایمپائر ہیں جبکہ بھارتی نتن مینن         ٹی وی امپائراور                 میچ ریفری کے فرائض  بھارت کے جاواگل سری ناتھ نے سرانجام دیے ۔
وقت اشاعت : 03/11/2021 - 15:58:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :