لیونل میسی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ارجنٹائن ٹیم کی قیادت کر یں گے

جمعرات 4 نومبر 2021 13:09

لیونل میسی  ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ارجنٹائن ٹیم کی قیادت کر  یں گے
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2021ء) لیونل میسی  ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ارجنٹائن ٹیم کی قیادت کر  یں گے ۔پیرس سینٹ جرمین کے شہرہ آفاق فٹبالر  لیونل میسی کو انجری کے خدشات کے باوجود یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ورلڈ کپ 2022 کے سلسلے میں کھیلے جانے والے کوالیفائرز میچز میں ارجنٹائن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

اس بات کی تصدیق  ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے کر دی ہے ۔ چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں لیپزگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے اپنا میچ  2-2 سے ڈرا کھیلا تھا اور اس میچ کے دوران لیونل میسی  ہیمسٹرنگ اور گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھےلیکن اس کے باوجود ان کو ارجنٹائن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن ٹیم کے مینیجر لیونل اسکالونی نے جووینٹس کے فارورڈ پاؤلو ڈیبالا کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے ، جو ران کی چوٹ سے نجات پانے کے بعد ٹھیک ہو گئے ہیں ۔

ارجنٹائن کی 34 رکنی سکواڈ میں لیونل میسی کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  فرانکو ارمانی ، ایمیلیانو مارٹینز ، جوآن موسیو ، فیڈریکو گومز گرتھ ، گونزالو مونٹیل ، ناہوئل مولینا لوسیرو ، کرسٹیان رومیرو ، جرمن پیزیلا ، نکولس اوٹامینڈی ، لوکاس مارٹینز کوارٹا ، نکولس ٹیگلیفیکو ، لیسانڈرو مارٹنیز ، مارکوس ایکونا ، گیسٹن اویلا، گائیڈو روڈریگیز ، لینڈرو پریڈیس ، اینزو فرنینڈز ، روڈریگو ڈی پال ، ایکزیویل پالاسیوس ، جیوانی لو سیلسو ، نکولس ڈومینگیز ، سینٹیاگو سائمن ، کرسٹیان میڈینا ، میٹیاس سولے ، تھیاگو الماڈا ، اینجل ڈی ماریا ،  لاؤٹارو مارٹینز ، اینجل کوریا ، پاؤلو ڈیبالا ، جولین الواریز ، جوکین کوریا ، نکولس گونزالیز  اور ایزکوئیل زیبالوس  شامل ہیں۔

ارجنٹائن  ورلڈ کپ 2022 کوالیفائرز میں 12 نومبر کو مونٹیویڈیو میں یوروگوئے کے خلاف کھیلے گا جبکہ اور اسے کے  چار دن بعد بیونس آئرس میں برازیل سے ٹکرائے گا۔
وقت اشاعت : 04/11/2021 - 13:09:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :