بھارتی کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی نقل اتارنے لگے

بھارتی کھلاڑیوں نے سکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملاقات کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 نومبر 2021 11:51

بھارتی کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی نقل اتارنے لگے
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سکاٹ لینڈ کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی نقل کرلی۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ اختتام پر نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئے تھے اور گزشتہ روز بھارتی کھلاڑیوں نے سکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا کی کارکردگی سے متاثر ہوئی اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ڈریسنگ روم پہنچی تھی۔ پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر نمیبیا کے کھلاڑی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔
                                                                    
وقت اشاعت : 06/11/2021 - 11:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :