دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد ٹیم میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 نومبر 2021 20:36

دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 نومبر 2021ء ) پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا سکواڈ ہی بنگلہ دیش جائے گا تاہم آل رائونڈر محمد حفیظ کی جانب سے دورے سے دستبرداری کےاعلان کے بعد اب افتخار احمد کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ اس دورے پر کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع ملنا چاہیئے اور اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، 41 سالہ محمد حفیظ نے اپنے اس فیصلے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو بھی آگاہ کردیا تھا ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے دن کمرشل فلائٹ سے دبئی سے ڈھاکا روانہ ہوگی ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم پہلے 19 ،20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ڈھاکا اور چٹاگانگ میں ہوں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک نہیں ہوں گے۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 7 نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ تمیم اقبال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گئے تھے۔
وقت اشاعت : 08/11/2021 - 20:36:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :