ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پہلے سیمی فائنل میں ماریس ایراسمس اور کمار دھرم سینا آن فیلڈ امپائر ہوںگے ،دوسرے سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹل برو اور کرس گیفانی ہونگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 نومبر 2021 12:43

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا نام دے دیا ہے۔ انگلینڈ کا پہلا سیمی فائنل آج بروز 10 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم ،ابوظہبی میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ ماریس ایراسمس اور کمار دھرم سینا اس میچ میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے ،نتن مینن (تھرڈ امپائر)، پال ریفل (فورتھ امپائر) اور ڈیوڈ بون (میچ ریفری) ہوں گے۔

(جاری ہے)

گروپ سٹیج میں اپنے تمام میچز جیتنے والی پاکستانی ٹیم 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔ اس میچ میں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹل برو اور کرس گیفانی، تھرڈ امپائر جوئل ولسن، فورتھ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور میچ ریفری جیف کرو ہوں گے۔ 14 نومبر کو شیڈول میگا ایونٹ کے فائنل میچ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 10/11/2021 - 12:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :