جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ٹینی شیس پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈی ایچ اے کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے

بدھ 10 نومبر 2021 22:34

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ٹینی شیس پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈی ایچ اے کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ٹینی شیس پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈی ایچ اے کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس اور ری مائونٹس میرون کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈی ایچ اے کے تعاون سے ہونیوالے پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے دن اچھے موسم میں فیملیز کی اچھی تعداد میچز دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، میر شعیب احمد، میر حذیفہ احمد، فیصل شہزاد شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ری مائونٹس گرین کو 14.5-4 سے ہرا دیا۔ شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے اینڈرس فرنینڈز لورنیٹی نے آٹھ، ثاقب خان خاکوانی نے چار، عثمان عزیز انور نے دو گول سکور کیے۔

(جاری ہے)

ری مائونٹس گرین کی طرف سے نائب رسالدار اختر نے دو جبکہ عمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ری مائونٹس میرون کی ٹیم نے ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم کو 12-5 سے ہرایا۔ ری مائونٹس میرون کی طرف سے سوار محمد نعیم نے سات گول، راجہ تیمور ندیم نے دو، عمران شاہد اور نکلوس انٹورنیو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور بلال حئی نے دو دو جبکہ عثمان حئی نے ایک گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 10/11/2021 - 22:34:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :