نعمان نیاز کو اسی دن معاف کر دیا تھا : شعیب اختر

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آپکی مرضی کے مطابق معاملہ حل کیا جائیگا : سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 نومبر 2021 16:32

نعمان نیاز کو اسی دن معاف کر دیا تھا : شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 نومبر 2021ء ) سرکاری ٹی وی کےاینکرپرسن نعمان نیازسے صلح ہوجانے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نعمان سے انہیں کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے،انہوں نے اسی روز نعمان نیاز کو معاف کر دیا تھا، معاملہ انکی مرضی کے مطابق حل ہوا۔ شعیب اختر نے اپنے  بیان میں کہا کہ اگر نعمان نیاز اسی رات ان سے معافی مانگ لیتے تو بات اتنی آگے نہ جاتی، انہوں نے پروگرام کے دوران بھی صورتحال کور اپ کرنیکی کوشش کی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کی مرضی کے مطابق معاملہ حل کیا جائے گا اور معاملہ میری مرضی کے مطابق ہی حل ہوا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ نعمان نیاز کیلئے دل میں کچھ نہیں ، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا اورنعمان نیاز نےغیر مشروط معافی مانگی ہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی تھی کہ معاملہ آگے نہ بڑھے لیکن بدقسمتی سے معاملہ آگے بڑھ گیا، میں وہاں سے اسلئے اٹھا تھا کہ معاملہ آگے نہ بڑھے اور بات خراب نہ ہو ۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کرنے والے پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر سٹار شعیب اختر شامل تھے۔ ان تمام سٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی۔ پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر سٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔
وقت اشاعت : 13/11/2021 - 16:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :