ایشین گیمز کبڈی :پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں

بدھ 27 اگست 2014 14:56

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی پول میں رکھا گیا ہے۔ ایشینگیمز کا آغاز 19ستمبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایشن گیمز کے کبڈی کے مقابلوں کیلئے گروپ پولز کا اعلان کردیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی پو ل یعنی گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان بھارت کے علاوہ بنگلہ د یش اورتھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔جبکہ گروپ بی میں ایران،جاپان، ملائیشیا،جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہونگی۔

وقت اشاعت : 27/08/2014 - 14:56:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :