یاسر شاہ فٹنس مسائل کے سبب بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

انگوٹھے کی انجری کا شکار یاسر شاہ کا ری ہیب جاری ،مکمل فٹنس پانے کیلئے مزید 2 ہفتے درکار ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 نومبر 2021 13:03

یاسر شاہ فٹنس مسائل کے سبب بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 نومبر 2021ء ) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج یا کل کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کےمطابق لیگ سپنر یاسر شاہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اس سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے، انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونے والے 35 سالہ یاسر شاہ کا ری ہیب جاری ہے اور انہیں مکمل فٹنس پانے کے لیے مزید دو ہفتے درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے ممکنہ پلیئرز 17 نومبر سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ منتخب کردہ کھلاڑی 18 نومبر کو انفرادی طورپر کوویڈ ٹیسٹ کروا کر اگلے روز رات گئے ہوٹل میں رپورٹ کرینگے جہاں ایک بار پھر کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، ایک روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد 21 نومبر کو ڈھاکہ کی فلائٹ شیڈول ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیست 26 نومبر جب کہ دوسرا 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستان نے اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، اسئ ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔                                                                               
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 13:03:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :