بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے ورلڈ چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے ڈالی

سینئر لیگ سپنر نے 25 منٹ بعد اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا اور دوبارہ ٹویٹ کرکے آسٹریلیا کو مبارکباد دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 نومبر 2021 14:15

بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے ورلڈ چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے ڈالی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 نومبر 2021ء ) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر امیت مشرا جلد بازی میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو مبارکباد دینے میں غلطی کر بیٹھے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں گزشتہ روز آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹرزاور دیگر شخصیات نے کینگروز کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 38 سالہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر امیت مشرا کچھ زیادہ ہی جلدی میں نظر آئے اور انہوں نے جلد بازی میں آسٹریلیا کی جگہ نیوزی لینڈ کو ٹویٹر پر مبارکباد دی۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
امیت مشرا کی اس غلطی پر جب سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق بنانا شروع کیا تو انہوں نے اپنی غلطی کو سدھارا لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔ سینئر لیگ سپنر نے 25 منٹ بعد اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ٹویٹ کرکے آسٹریلیا کو مبارکباد دی مگر اس وقت تک ان کی ٹویٹ کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے تھے۔
                                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 14:15:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :