25ویں ورلڈ کراٹے چمپئن شپ 16 نومبر سے شروع ہوگی

پیر 15 نومبر 2021 14:48

25ویں ورلڈ کراٹے چمپئن شپ 16 نومبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) 25ویں ورلڈ کراٹے چمپئن شپ 16 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگی۔گذشتہ روز قومی ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے بتایا کہ ایونٹ 22 نومبر تک جاری رہے گا اور چمپئن شپ میں اویس خان کاسی 25ویں ورلڈ کراٹے چمپئن شپ 2021 دبئی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کھلاڑی نیشنل چمپئن، ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ اور ملک کے پہلے U-21 میڈلسٹ محمد اویس کاسی ورلڈ چمپئن شپ 2021 دبئی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، انفرادی کاتا میں نعمت اللہ، 55 کلو گرام میں مراد خان، 75 کلو گرام میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی سعدی عباس اور84 کلوگرام کیٹیگری میں محمد اویس کاسی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

قومی کوچ شاہ محمد شان نے کہا کہ سپانسر نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں اپنی مدد آپ کے تحت بھر پور طریقے سیتربیت حاصل کرکے ملک و قوم کا پرچم سربلند کرنے کے عزم سے نکلے ہیں،
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 14:48:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :