ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین ٹیسٹ کپتان ٹم پین قیادت سے دستبردار

ٹم پین پر 2017ء کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام،کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات شروع کردیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 نومبر 2021 11:11

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین ٹیسٹ کپتان ٹم پین قیادت سے دستبردار
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 نومبر 2021ء ) آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو سکینڈل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ٹم پین پر 2017ء کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے سے متعلق اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن یہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ 2017ء میں کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو بھیجے جانے والے غیر اخلاقی میسجز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے شان شایان نہیں تھے ، میں اپنی بیوی ، فیملی اور ٹیم سے ہر پریشانی کے لئے معافی مانگتا ہوں ، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بھی شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں ۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے دو روز قبل ہی انگلینڈ کے خلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں ٹم پین کو کپتان اور پیٹ کمنز کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔                    
وقت اشاعت : 19/11/2021 - 11:11:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :