ہاشم آملہ کو شراب پینے پرمجبورکیا گیا : سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا انکشاف

کاؤنٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں ایک کھلاڑی باربار ہاشم آملہ کو شراب پینے پر مجبور کرتا رہا،سابق جنوبی افریقی کپتان نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا :ٹینو بیسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 نومبر 2021 17:02

ہاشم آملہ کو شراب پینے پرمجبورکیا گیا : سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا انکشاف
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 نومبر 2021ء ) سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ سے متعلق ویسٹ انڈیزکے سابق کرکٹر نے بڑا انکشاف کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے سپورٹس چینل کو انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ کو بار بار شراب پینے پر مجبور کیا جاتا رہا۔ ٹینوبیسٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں ایک کھلاڑی باربار ہاشم آملہ کو شراب پینے پر مجبور کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش کرکٹر کو منع کرتے رہے۔ ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہاشم آملہ کو تنگ کرنے والے کرکٹرکوکہا کہ ہاشم آملہ مسلمان ہے اور مسلمان شراب نہیں پیتے تاہم وہ ہاشم آملہ کو مجبور کرتا رہا۔ ٹینوبیسٹ نے مزید کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں شراب کلچرغالب ہے اور جو اس کلچرکا حصہ نہیں بنتا اس کو چانس ملنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 19/11/2021 - 17:02:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :