ملتان کے11 سنوکرکلبوں کو رجسٹریشن سٹرٹیفکیٹ جاری

پیر 22 نومبر 2021 17:14

ملتان کے11 سنوکرکلبوں کو رجسٹریشن سٹرٹیفکیٹ جاری
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) پنجاب سپورٹس بورڈ کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ڈسٹرک ملتان کے سنوکر کلبز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کہا کہ ملتان میں سنوکر کا اچھا ٹیلنٹ موجود ہے اور پنجاب اور نیشنل لیول پر ملتان کی نمائندگی نہایت مضبوط انداز میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر اچھی کاوش کی جس سے سپورٹس پروموٹ ہو، آپ لوگوں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی اور سنوکر سے پاکستان کیلئے بہترین ایمبیسیڈرز پیدا کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ سنوکر چیمپئن شپ کا بھی اعلان کیا۔ ملتان ڈویژن کی سطح پر جن عہدیداران کو سرٹیفکیٹ جاری ہوئے ہیں ان میں ملتان ڈویژن کے پریذیڈنٹ شیخ آصف ،جنرل سیکرٹری احمد شاہ،ضلعی صدرمحمد جہانزیب مغل اورجنرل سیکرٹری محمد شہبازو دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/11/2021 - 17:14:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :