پراٹھے بنانے والا کک باکسر ماسکو ميں کانسی کا تمغہ جيتنے میں کامیاب

نثار احمد نے کواليفائنگ راؤنڈ ميں تاجکستان کے کک باکسر کو زير کيا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 نومبر 2021 16:33

پراٹھے بنانے والا کک باکسر ماسکو ميں کانسی کا تمغہ جيتنے میں کامیاب
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 نومبر 2021ء ) شہر قائد میں پراٹھے بنانے والے ایک کک باکسر نے روس کے شہر ماسکو ميں کانسی کا تمغا جيت ليا۔ تفصیلات کے مطابق روسی دارلحکومت ماسکو میں ہونے والی انٹرنيشنل کک باکسنگ چيمپئن شپ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نثار احمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کر ليا، نثار احمد نے کواليفائنگ راؤنڈ ميں تاجکستان کے کک باکسر کو زير کيا۔

نثار احمد کے پاس ايونٹ ميں شرکت کے ليے پيسے بھی نہيں تھے، انھوں نے عوام کی جانب سے تعاون کے بعد ايونٹ ميں شرکت کي۔
نثار احمد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں چائے کے ایک ہوٹل پر پراٹھے بناتا ہے ۔ چیمپئن شپ میں سيد عبيد محمد نے 64 کلوگرام کيٹیگري ميں کک باکسنگ میں گولڈ ميڈل حاصل کيا جب کہ نوروز علي نے 56 کلوگرام کيٹیگري ميں سلور ميڈل حاصل کيا۔

(جاری ہے)

پاکستان کک باکسنگ ٹیم کا 6 رکنی دستہ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ کی قیادت میں روس کے دارلحکومت ماسکو کے لیے 19 نومبر کو کراچی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔ سید حاجی عبدالمنان آغا ٹیم منیجر تھے جب کہ عبدالوہاب درانی پاکستان کک باکسنگ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔                                                                
وقت اشاعت : 24/11/2021 - 16:33:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :