پاکستانی نژاد کھلاڑی سے نسلی تعصب، مائیکل وان کو ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا گیا

سابق برطانوی کپتان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے:بی بی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 نومبر 2021 11:42

پاکستانی نژاد کھلاڑی سے نسلی تعصب، مائیکل وان کو ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2021ء ) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا۔ بی بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بی بی سی نے مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام میں ہی اپنے شو سے باہر کردیا تھا۔ واضح رہے کہ مائیکل وان پر پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز 8 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 25/11/2021 - 11:42:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :