شاہد آفریدی پاکستان کے علاوہ آئرلینڈ کیلئے بھی کھیل چکے

2006ء میں آئرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق کپتان نے 6 میچز کھیلے اور 128 رنز بنانے کے ساتھ 7 وکٹیں بھی حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 نومبر 2021 12:16

شاہد آفریدی پاکستان کے علاوہ آئرلینڈ کیلئے بھی کھیل چکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار ریکارڈز اپنے نام کیے لیکن کیا آپ جانتے ہیں سٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کے علاوہ ایک اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کرکٹ کھیلی؟۔ جی ہاں شاہد خان آفریدی نے 2006ء میں آئر لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیلٹلہم اینڈ گلوسٹر ٹرافی میں 6 میچز کھیلے اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 128 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 21.14 کی اوسط سے 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
اس ٹورنامنٹ میں 18 فرسٹ کلاس انگش کاؤنٹی ٹیمیں اور 2 انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں (آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ) شامل تھیں ۔ شاہد آفریدی اور سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی
ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی
شاہد آفریدی سے قبل اس ٹورنامنٹ کیلئے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کو آئرلینڈ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے آخری لمحات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 25/11/2021 - 12:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :