پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

جمعرات 25 نومبر 2021 14:41

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ سے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کرینگے ۔ پاکستانی ٹیم میں اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔یادرہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/11/2021 - 14:41:05

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments