بابراعظم تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں موجود واحد بلے باز

27 سالہ قومی کپتان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ،ٹیسٹ فارمیٹ میں 7ویں نمبر پر ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 نومبر 2021 14:35

بابراعظم تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں موجود واحد بلے باز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2021ء ) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ چند سالوں میں تینوں فارمیٹس میں کمال پرفارمنس کے بعد خود کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر منوا لیا ہے۔ قومی بلے باز پہلے ہی متعدد قومی بیٹنگ ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی بلے بازی کے ریکارڈ توڑنے کے راستے پر گامزن ہے۔

کرکٹ کے حلقوں میں یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ ہندوستانی سٹار بلے باز ویرات کوہلی، انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ پر مشتمل ’فیب 4‘ کو اب ’فیب5‘ کہا جانا چاہیے۔ پاکستانی کپتان نے اپنے بلے کی مدد سے باقی 4 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو شاید اس وقت تمام فارمیٹس میں بہترین بلے باز ہے۔

(جاری ہے)

27 سالہ بابراعظم اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں وہ 7ویں نمبر پر ہیں ،دنیا کا کوئی اور بلے باز اس وقت تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 رینکنگ میں نہیں ہے۔
بھارتی ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی بابراعظم کے علاوہ واحد دوسرے بلے باز تھے جنہیں تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا تھا لیکن T20I فارمیٹ میں ان کی اوسط پرفارمنس کے باعث اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 25/11/2021 - 14:35:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :