محمد وسیم اور رابر بریرا کے درمیان (کل) فائٹ ہوگی

جمعرات 25 نومبر 2021 21:07

محمد وسیم اور رابر بریرا کے درمیان (کل) فائٹ ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا سے (کل)26 نومبرجمعہ کو دبئی کے باکسنگ ایرینا میں مقابلہ کریں گے۔دونوں باکسرز کے درمیان یہ باوٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے، محمد وسیم نے ان میں سے 8 مقابلے ناک آوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔کولمبین باکسر محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں، انہوں نے 26 فائٹس میں حصہ لیا اور 13 میں حریف کو ناک آوٹ کیا جبکہ بریرا کو 3 میں شکست ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 25/11/2021 - 21:07:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :