چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں پر 69 رنز بنالیے

حسن علی، شاہین آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف کی ایک ،ایک وکٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 نومبر 2021 11:25

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں پر 69 رنز بنالیے
چٹا کانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2021ء ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے کھانےکے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے دن کے پہلے سیشن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے جب کہ کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔ اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 
                                                                                                               
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 11:25:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :