پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے عبد اللہ شفیق کا ڈیبیو ، اوپنر امام الحق کو آرام کروایا گیا

جمعہ 26 نومبر 2021 14:44

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں 22 سالہ عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا ،اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں سے اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ۔پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی ، فواد عالم ،حسن علی ، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان ، فہیم اشرف ،سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 14:44:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :