باکسنگ کا ضروری سامان جلد فراہم کردیں گے‘ سیکریٹری اسپورٹس

ْپی ایس بی بین الصوبائی باکسنگ چیمپئن شپ کے لئے سندھ گرلز اینڈ بوائز ٹیم کااعلان کردیاگیا

جمعہ 26 نومبر 2021 15:48

باکسنگ کا ضروری سامان جلد فراہم کردیں گے‘ سیکریٹری اسپورٹس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) لیاری میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ان کے لئے باکسنگ کا ضروری سامان اور دیگر سہولتیں جلد فراہم کریں گے اس بات کا اعلان سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی نے بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ کے لئے سندھ گرلز اینڈ بوائز ٹیم کے ٹرائلز کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ پرائیویٹ سیکریٹری نعمان احمد‘ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ‘ عابد بروہی‘ حاجی غلام محمد خان‘ عبدالشکور میمن‘ عبدالرزاق بلوچ‘عبدالقدوس سومرو‘خزیمہ میمن اور باکسنگ کی دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں‘ سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی نے منصفانہ اور شفاف ٹرائلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور انصاف کا قتل ملک کے لئے نقصان دہ ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ شعبہ کوئی بھی ہو میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے اس عمل سے ملک کا بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا‘ بعد ازاں اصغر بلوچ نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا بوائز انڈر17کے لئے آصف‘ جنید‘ حربان‘ سمیر‘ تبارک‘فیضان‘ جاسم‘ جواد‘ رحیم اللہ‘ عبدالرحمن کا انتخاب کیا گیا کوچ ایم موسی قمبرانی اور جاوید اختر ہونگے جبکہ انڈر16 گرلز کے لئے سحر‘عالیہ سومرو‘حضرہ‘ امیسا‘ عریبہ کا انتخاب عمل میں آیا‘ شازیہ کو کوچ مقرر کیا گیا گنج بی بی اور عائشہ کو اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے‘ منتخب ٹیم کراچی میں ہونے والی بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندے کرے گی۔

وقت اشاعت : 26/11/2021 - 15:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :