معروف مسلمان ریسلر مصطفیٰ علی کے گھر بیٹی کی پیدائش

ہم نے بیٹی کا نام ’دعا‘ رکھا ہے کیونکہ ہم نے اس کے لیے بہت دعائیں کی تھیں: ریسلر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 نومبر 2021 15:41

معروف مسلمان ریسلر مصطفیٰ علی کے گھر بیٹی کی پیدائش
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2021ء ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر مصطفیٰ علی کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر مصطفیٰ علی نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔ مصطفی علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ نومولود کو گود میں تھامے ہوئے ہیں۔

35 سالہ مصطفیٰ علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ہم نے بیٹی کا نام ’دعا‘ رکھا ہے کیونکہ ہم نے اس کے لیے بہت دعائیں کی تھیں‘۔
ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے بھی مصطفیٰ علی اور ان کے اہلخانہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی گئی ہے۔
مداح بھی مصطفیٰ علی کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ننھی دعا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای میں کئی اہم اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں جن میں یو ایس ٹائٹل، ٹیگ ٹیم ٹائٹل و دیگر اعزازات شامل ہیں۔ مصطفیٰ علی رواں سال سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیے تھے، ان کے مداح پاکستان اور سعودی عرب بھی موجود ہیں۔ مصطفیٰ علی اور ان کی اہلیہ عظمی جنوری 2011ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور جوڑے کی اس سے قبل ایک بیٹی اور ایک بیٹا تھا ۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 15:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :