پاکستان کپ فٹبال ٹورنامنٹ، لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے فرینڈز کو ہرادیا

ماشا اکیڈمی فٹبال کے فروغ کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے، زبیر رشید

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:30

پاکستان کپ فٹبال ٹورنامنٹ، لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے فرینڈز کو ہرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ماشا یونائیٹڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبیسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چھٹے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس ایف سی نے فرینڈز ایف سی کو 3-0 سے شکست دیدی ۔ الفلاح فٹبال گرائونڈنارتھ ناظم آباد میں ہونے والے ایونٹ میں ناک آئوٹ کی بنیاد پر 16 ممتاز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

شائقین فٹبال کی بڑی تعداد میچ کے دوران کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ پاکستان کپ فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ فٹبال ٹیموں کے درمیان زبردست معرکہ آزمائی کے باعث ایک یادگار ایونٹ بن گیا ہے ۔ میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین نارتھ ناظم آباد رئیلٹرز ایسوسی ایشن زبیر رشید تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل آرگنائزنگ سیکریٹری عبد المعیز علی ، سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیم پٹنی و دیگر بھی موجود تھے۔

زبیر رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماشا یونائیٹڈ اکیڈمی فٹبال کے فروغ اور پلیئرز کی تربیت کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے اس سلسلے میں حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل مرحلے کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 16:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :