شاہ عبدالطیف بھٹائی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی باسکٹ بال کلب نے لیکول بالرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 48کے مقابلے 53پوائنٹس سے مات دیدی

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:30

شاہ عبدالطیف بھٹائی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جانے والے "شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "میں کراچی باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سائوتھ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ہی مضبوط حریف لیکول بالرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 48کے مقابلے میں 53باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ،فاتح کلب کی جانب سے اسد امام 18طاہر احمد 12اور زین العابدین نی12جبکہ رنر اپ لیکول بالرز کی جانب سے شازین ملک نی5تھری پوائنٹرز کی مدد سے 25،اکرم خان 12اور محمد ظفر نے 11باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض غلام محمد سنیئر ،ظفر اقبال اور ذاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،ممتاز احمد اور اشرف یحییٰ تھے۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 16:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :