وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:18

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کولمبیا کے باکسر کو شکست دینے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محمد وسیم نے رنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کر کے کولمبیئن باکسر کو ہرایا ۔

(جاری ہے)

محمد وسیم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اور با صلاحیت باکسر ہیں اور انہوں نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محمد وسیم نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ محمد وسیم کو آئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 19:18:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :